وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی پاکستان بزنس کونسل کے وفد سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 16 اگست (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت نے کاروباری برادری کی سہولت کیلئے اہم پالیسی اصلاحات کا آغاز کیا ہے جبکہ قومی معیشت کے اشاریے مستحکم ہیں۔ انہوں نے یہ بات پاکستان بزنس کونسل کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جس نے بدھ کو وائس چیئرمین توفیق چنائے کی قیادت میں ان سے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ …

اسلام آباد ۔ 16 اگست (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت نے کاروباری برادری کی سہولت کیلئے اہم پالیسی اصلاحات کا آغاز کیا ہے جبکہ قومی معیشت کے اشاریے مستحکم ہیں۔ انہوں نے یہ بات پاکستان بزنس کونسل کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جس نے بدھ کو وائس چیئرمین توفیق چنائے کی قیادت میں ان سے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ منقسم منافع کی منتقلی اور سرمائے کی نقل و حرکت کی مکمل آزادی کے ساتھ ملک میں سرمایہ کاری کو راغب کرنے کیلئے خصوصی اقتصادی علاقوں کے قیام سے متعلق قوانین مرتب کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے سیکورٹی کی صورتحال بالخصوص کراچی میں امن و امان کی حالت کو بھی بہتر بنایا ہے جس سے پرامن ماحول میں کاروباری برادری کیلئے تجارت میں آسانی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کے اشاریے مستحکم ہیں اور مثبت نمو کی طرف بڑھ رہے ہیں جس کا اعتراف مشہور بین الاقوامی ریٹنگ اداروں نے بھی کیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان علاقائی معیشت میں ایک اہم کردار بننے کیلئے تیار ہے۔ انہوں نے اہم پالیسی امور پر حکومت کو ٹھوس مشورے فراہم کرنے میں پاکستان بزنس کونسل کے کردار کو سراہا۔ پاکستان بزنس کونسل کے وفد نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی اور پائیدار کاروباری اور تجارتی نمو کی راہ ہموار کرنے کیلئے موجودہ حکومت کے پالیسی اقدامات کی تعریف کی۔

Leave a Reply