وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی سی ڈی اے کے امور پر بریفنگ کے دوران وزارت کیڈ کو ہدایت

اسلام آباد ۔ 16 اگست (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وفاقی دارالحکومت میں تجاوزات کے خاتمہ، شہری و دیہی اراضی کی ترقی اور شہریوں کی شکایات کے ازالہ کیلئے موثر نظام وضع کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے وزارت کیڈ کو ہدایت کی ہے کہ سی ڈی اے کو حقیقی طور پر جدت کا حامل اور عوام دوست ادارہ بنانے کیلئے اس ضمن میں تجاویز اور …

اسلام آباد ۔ 16 اگست (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وفاقی دارالحکومت میں تجاوزات کے خاتمہ، شہری و دیہی اراضی کی ترقی اور شہریوں کی شکایات کے ازالہ کیلئے موثر نظام وضع کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے وزارت کیڈ کو ہدایت کی ہے کہ سی ڈی اے کو حقیقی طور پر جدت کا حامل اور عوام دوست ادارہ بنانے کیلئے اس ضمن میں تجاویز اور ان پر عمل درآمد کے نظام پر مبنی جامع پریذنٹیشن پیش کی جائے۔ انہوں نے یہ بات بدھ کو یہاں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں انہیں سی ڈی اے کے امور کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے سی ڈی اے کو ہدایت کی کہ شہری و دیہی اراضی کی ترقی کیلئے جدت کے حامل حل وضع کئے جانے چاہئیں جبکہ شعبہ جاتی انتظام و وسائل متعارف کراتے ہوئے خدمات کی ہم آہنگی کو یقینی بنایا جائے۔ وزیراعظم نے میونسپل امور کے بارے میں شہریوں کی شکایات کے ازالہ کیلئے نظام وضع کرنے کی بھی ضرورت ہے، تجاوزات لازماً روکی جائیں اور سڑکوں کا ڈیزائن استعمال کنندگان کی سہولت کا حامل ہونا چاہئے۔ وزیراعظم نے متعلقہ وزارت کو ہدایت کی کہ وہ سی ڈی اے کو حقیقی طور پر جدت کا حامل اور عوام دوست ادارہ بنانے کیلئے مذکورہ تجاویز اور ان پر عمل درآمد کے طریقہ کار پر مشتمل جامع پریذنٹیشن پیش کرے۔ وزیر مملکت کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، میئر اسلام آباد اور چیئرمین سی ڈی اے عنصر عزیز شیخ اور دیگر سینئر حکام بھی ملاقات میں موجود تھے۔

Leave a Reply