وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی لاہور ریلوے اسٹیشن پر آزادی ٹرین کے معائنہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو

لاہور۔16 اگست (اے پی پی) وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پاکستان مخالف عالمی قوتوں کی گریٹ گیم کو یہاں کامیاب نہیں ہونے دیں گے، وطن عزیز مصر، شام، یمن یا افغانستان نہیں بن سکتا . مسلم لیگ (ن) کی سیاسی مہم کا ٹارگٹ کوئی نہیں ،ملک میں ٹیکنو کریٹس حکومت کی کوئی گنجائش ہے نہ مارشل لاءکی سوچ ، کسی کو ایگزیکٹو آرڈر یا عدالتی حکم …

لاہور۔16 اگست (اے پی پی) وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پاکستان مخالف عالمی قوتوں کی گریٹ گیم کو یہاں کامیاب نہیں ہونے دیں گے، وطن عزیز مصر، شام، یمن یا افغانستان نہیں بن سکتا . مسلم لیگ (ن) کی سیاسی مہم کا ٹارگٹ کوئی نہیں ،ملک میں ٹیکنو کریٹس حکومت کی کوئی گنجائش ہے نہ مارشل لاءکی سوچ ، کسی کو ایگزیکٹو آرڈر یا عدالتی حکم کے ذریعے سیاست سے بےدخل نہیں کیا جا سکتا۔ ملک میں تبدیلی ووٹ کے ذریعے آئے گی اور عوام ہی ووٹ کے ذریعے اپنا فیصلہ سنا سکتے ہیں اور اگر یہ فیصلہ کوئی اور کرے گا تو کوئی اسے تسلیم نہیں کرے گا۔ وہ بدھ کو لاہور ریلوے اسٹیشن پر آزادی ٹرین کے معائنہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ریلوے محمد جاوید انور ، مشیر ریلوے انجم پرویز سمیت دیگر ریلوے افسران بھی موجود تھے۔وزیر ریلوے نے کہا کہ ہماری سیاسی مہم کا ٹارگٹ کوئی نہیں ، ملک میں کوئی افراتفری پیدا نہیں ہونے دیں گے جس کا پاکستان متحمل بھی نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ وطن عزیز سے ابھی پوری طرح دہشتگردی ، بھوک ، افلاس ، بے روزگاری کو ختم نہیں کیا جا سکا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے دوستوں اور بعض مہروں نے ہمیں سرکار چلانے کے ساتھ ساتھ سیاست چلانے کی ذمہ داری بھی سونپ دی ہے جس کو پورا کریں گے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے اسلام آباد سے لاہور کے سفر میں عوام کے جم غفیر نے اپنے قائد کا تاریخی استقبال کر کے ہمارے اندازے بھی غلط ثابت کر دیئے۔

Leave a Reply