اسلام آباد۔8نومبر (اے پی پی):او جی ڈی سی ایل رواں مالی سال کے دوران ملک گیر فری آئی کیمپس کا آغاز 10 نومبر سے کرے گا۔اس دوران جون 2026 تک ملک بھر میں 35 فری آئی کیمپ لگائے جائیں گے۔اوجی ڈی سی ایل سے دستیاب معلومات کے مطابق صوبہ سندھ میں 10 نومبر 2025 سے 29 اپریل 2026 تک 11 فری آئی کیمپ لگائے جائیں گے۔صوبہ بلوچستان میں 17 نومبر …
او جی ڈی سی ایل رواں مالی سال کے دوران ملک گیر فری آئی کیمپس کا آغاز 10 نومبر سے کرے گا

مزید خبریں
اسلام آباد۔8نومبر (اے پی پی):او جی ڈی سی ایل رواں مالی سال کے دوران ملک گیر فری آئی کیمپس کا آغاز 10 نومبر سے کرے گا۔اس دوران جون 2026 تک ملک بھر میں 35 فری آئی کیمپ لگائے جائیں گے۔اوجی ڈی سی ایل سے دستیاب معلومات کے مطابق صوبہ سندھ میں 10 نومبر 2025 سے 29 اپریل 2026 تک 11 فری آئی کیمپ لگائے جائیں گے۔صوبہ بلوچستان میں 17 نومبر 2025 سے 11 فروری 2026 تک 6 فری آئی کیمپ لگائے جائیں گے۔
اسی طرح خیبر پختونخوا میں 9 دسمبر 2025 سے 5 فروری 2026 تک 5 فری آئی کیمپ لگائے جائیں گے۔پنجاب میں16 دسمبر سے 30 جون2026 تک 13 فری آئی کیمپ مختلف اضلاع میں لگائے جائیں گے۔ان فری آئی کیمپوں کے دوران امراض چشم کے مریضوں کو لیبارٹری ٹیسٹ اور کنسلٹنسی،ادویات اور چشمے،موتیا کے آپریشن اور لینز کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔اس پروگرام میں او جی ڈی سی ایل کو الشفا ٹرسٹ آئی ہسپتال کی شراکت داری بھی میسر ہوگی۔








