اسلام آباد۔8نومبر (اے پی پی):اسلام آباد میں 24گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 21 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ہفتہ کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ضلعی انتظامیہ کے بروقت اقدامات سے ڈینگی کے پھیلاؤ میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی ہے،ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی جانب سے انسدادِ ڈینگی مہم پر یومیہ سرویلینس رپورٹ جاری کردی گئی۔انسدادِ ڈینگی آپریشن کے تحت 912 گھروں میں سپرے اور 1,159 …
اسلام آباد میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 21 نئے کیس رپورٹ

مزید خبریں
اسلام آباد۔8نومبر (اے پی پی):اسلام آباد میں 24گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 21 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ہفتہ کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ضلعی انتظامیہ کے بروقت اقدامات سے ڈینگی کے پھیلاؤ میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی ہے،ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی جانب سے انسدادِ ڈینگی مہم پر یومیہ سرویلینس رپورٹ جاری کردی گئی۔انسدادِ ڈینگی آپریشن کے تحت 912 گھروں میں سپرے اور 1,159 ہاٹ سپاٹس پر فوگنگ کی گئی،فیلڈ ٹیموں نے 37,863 مقامات پر معائنہ اور سرویلینس کارروائیاں مکمل کیں۔
24 گھنٹوں کے دوران شہر بھر سے ڈینگی کے 21 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ 15 رورل ایریاز اور 6 اربن ایریاز سے ڈینگی مریضوں کی تصدیق کی گئی۔اس وقت وفاقی دارالحکومت کے مختلف ہسپتالوں میں 35 مریض زیرِ علاج ہیں۔ انسپیکشن کے دوران 157 مقامات پر لاروا مثبت اور 7 پر منفی نتائج ریکارڈ کیے گئے۔ضلعی انتظامیہ کی فیلڈ ٹیموں کو ہائی رسک زونز میں آپریشنز بلا تعطل جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مقامات سیل اور متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا،ڈینگی وارڈز میں علاج اور ادویات کی سہولیات تسلسل سے فراہم کی جا رہی ہیں،ضلعی انتظامیہ کی کوششیں تبھی کامیاب ہوں گی جب شہری اپنا کردار ادا کریں گے۔








