وزیرخارجہ خواجہ محمد آصف کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

بھارت پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہے،مقبوضہ وادی میں معصوم کشمیریوں پر مظالم ڈھا رہا ہے،پاکستان اپنے دشمن کو بھرپور جواب دینے کیلئے ہر وقت تیار ہے،وزیرخارجہ خواجہ محمد آصف کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو اسلام آباد ۔ 16 اگست (اے پی پی) وزیرخارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے دشمن کو بھرپور جواب دینے کیلئے ہر وقت تیار ہے۔ بدھ کو …

بھارت پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہے،مقبوضہ وادی میں معصوم کشمیریوں پر مظالم ڈھا رہا ہے،پاکستان اپنے دشمن کو بھرپور جواب دینے کیلئے ہر وقت تیار ہے،وزیرخارجہ خواجہ محمد آصف کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 16 اگست (اے پی پی) وزیرخارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے دشمن کو بھرپور جواب دینے کیلئے ہر وقت تیار ہے۔ بدھ کو نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے وزیرخارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہے جبکہ مقبوضہ وادی میں معصوم کشمیریوں پر مظالم ڈھا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت بغیر کسی وجہ کے مسلمانوں کو ریاستی دہشت گردی کا نشانہ بنا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو بھارت کے اس قتل عام کا نوٹس لینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پاکستان کیلئے بہت اہم ہے اور بھارت کے ساتھ مذاکرات کے دوران اس کو نظرانداز نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مسئلہ کشمیر سے متعلق موقف بہت واضح ہے اور بھارت کو کشمیریوں کو ان کا بنیادی حق استصواب رائے دینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری اپنے منزل کے حصول کیلئے قیمتی جانوں کی قربانی دے رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں مزید بہتری کیلئے وہ امریکہ کا دورہ کریں گے۔ دونوںممالک دہشت گردوں کے خلاف جنگ لڑ ر ہے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ برادرانہ تعلقات کا خواہاں ہے کیونکہ پاکستان کا امن اس سے جڑا ہے انہوں نے کہا کہ وہ روس کا دورہ بھی کریں گے۔

Leave a Reply