سیالکوٹ۔8نومبر (اے پی پی):ارجنٹائن کے سفیرسباستیان سایوس نے ہفتہ کو سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ صدر ایس سی سی آئی سید احتشام مظہر، سینئر نائب صدر اور نائب صدر نے ارجنٹائنی سفیر کو خوش آمدید کہا۔ترجمان سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے مطابق اس موقع پر ہونے والی ملاقات میں پاکستان اور ارجنٹائن کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ، کاروباری طبقے کے لیے سہولیات میں …
ارجنٹائن کے سفیر کا سیالکوٹ چیمبرکا دورہ، دوطرفہ تجارتی تعاون کو مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ

مزید خبریں
سیالکوٹ۔8نومبر (اے پی پی):ارجنٹائن کے سفیرسباستیان سایوس نے ہفتہ کو سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ صدر ایس سی سی آئی سید احتشام مظہر، سینئر نائب صدر اور نائب صدر نے ارجنٹائنی سفیر کو خوش آمدید کہا۔ترجمان سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے مطابق اس موقع پر ہونے والی ملاقات میں پاکستان اور ارجنٹائن کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ، کاروباری طبقے کے لیے سہولیات میں بہتری، بزنس ٹریولرز کے لیے آسان سفری عمل اور شپمنٹ و نمونوں کی کلیئرنس سے متعلق طریقہ کار کو آسان بنانے پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعاون کو مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔








