اسلام آباد ۔ 17 اگست (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ بلوچستان کو رقبے کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہونے کی بناءپر ہماری حکومت نے اولین ترجیح دے رکھی ہے جس کا واضح اظہار گوادر بندر گاہ، سڑکوں کے جال اور سماجی و اقتصادی سکیموں سمیت بلوچستان کے لئے سی پیک منصوبہ جات سے ہوتا ہے۔ انہوں نے یہ بات وزیراعلیٰ …
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی وزیراعلیٰ بلوچستان سے ملاقات میں گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 17 اگست (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ بلوچستان کو رقبے کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہونے کی بناءپر ہماری حکومت نے اولین ترجیح دے رکھی ہے جس کا واضح اظہار گوادر بندر گاہ، سڑکوں کے جال اور سماجی و اقتصادی سکیموں سمیت بلوچستان کے لئے سی پیک منصوبہ جات سے ہوتا ہے۔ انہوں نے یہ بات وزیراعلیٰ بلوچستان سردار ثناءاللہ زہری سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعرات کو ان سے یہاں ملاقات کی۔ وزیرا عظم نے کہاکہ حکومت نے صوبے میں امن و امان کی بہتری پر توجہ دی ہے جس کے ثمرات تیز تر ترقی کی شکل میں ملے ہیں ۔








