سری لنکن کرکٹ ٹیم کی پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے آغاز سے قبل راولپنڈی اسٹیڈیم میں بھرپور پریکٹس

راولپنڈی۔9نومبر (اے پی پی):سری لنکا کرکٹ ٹیم نےمیزبان پاکستان کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے آغاز سے قبل راولپنڈی اسٹیڈیم میں بھرپور پریکٹس کی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق مہمان ٹیم نے اپنے کوچز کی نگرانی میں تقریباً دو گھنٹے طویل فیلڈنگ اور نیٹ پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔ ٹریننگ کے دوران سری لنکن کھلاڑیوں نے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی مختلف مشقیں کیں تاکہ سیریز …

راولپنڈی۔9نومبر (اے پی پی):سری لنکا کرکٹ ٹیم نےمیزبان پاکستان کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے آغاز سے قبل راولپنڈی اسٹیڈیم میں بھرپور پریکٹس کی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق مہمان ٹیم نے اپنے کوچز کی نگرانی میں تقریباً دو گھنٹے طویل فیلڈنگ اور نیٹ پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔ ٹریننگ کے دوران سری لنکن کھلاڑیوں نے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی مختلف مشقیں کیں تاکہ سیریز کے دوران بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے مکمل فارم میں آ سکیں۔ ٹیم کے کھلاڑیوں نے بالخصوص اسپن اور فاسٹ باؤلنگ کے خلاف اپنی بیٹنگ تکنیک پر خصوصی توجہ دی۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 11 نومبر کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے کپتان کل (پیر) کو پری سیریز پریس کانفرنس کریں گے جس میں وہ سیریز سے متعلق اپنی حکمت عملی، تیاریوں اور اہداف پر روشنی ڈالیں گے۔

مزید خبریں