اسلام آباد۔10نومبر (اے پی پی):ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران استحکام رہا۔ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس)کے مطابق 6 نومبرکو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت1361 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.20فیصد کم ہے، پیوستہ ہفتے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت1364 …
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں ہفتے کے دوران استحکام رہا،ادارہ شماریات

مزید خبریں
اسلام آباد۔10نومبر (اے پی پی):ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران استحکام رہا۔ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس)کے مطابق 6 نومبرکو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت1361 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.20فیصد کم ہے، پیوستہ ہفتے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت1364 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔ اسی طرح 6نومبرکو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت1441 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے میں بھی 1441روپے تھی۔
اعدادوشمارکے مطابق 6 نومبرکو ختم ہونے والے ہفتے میں اسلام آبا د میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت1345،راولپنڈی 1346،گوجرانوالہ1400،سیالکو ٹ1350،لاہور1410، فیصل آباد 1350،سرگودہا1360،ملتان 1378،بہاولپور1400،پشاور1337 اور بنوں میں 1300 روپے ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح کراچی میں گزشتہ ہفتے کے دوران سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت1369،حیدرآباد 1427،سکھر1500،لاڑکانہ 1407،کوئٹہ 1500 اور خضدار میں 1443 روپے ریکارڈ کی گئی۔








