اسلام آباد ۔ 17 اگست (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ حکومت نے پولیو کے خاتمے کے لئے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے جس کے نتیجے میں اس سال پولیو کے صرف تین واقعات سامنے آئے ہیں، انسداد پولیو مہم کی کامیابی کی اس رفتار کے پیش نظر قوی امید ہے کہ پاکستان سے اس مرض کا جلد خاتمہ ہوجائے گا۔ صدر مملکت نے …
صدر مملکت ممنون حسین کی روٹری فاﺅنڈیشن کے سربراہ کلیان بینر جی سے بات چیت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 17 اگست (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ حکومت نے پولیو کے خاتمے کے لئے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے جس کے نتیجے میں اس سال پولیو کے صرف تین واقعات سامنے آئے ہیں، انسداد پولیو مہم کی کامیابی کی اس رفتار کے پیش نظر قوی امید ہے کہ پاکستان سے اس مرض کا جلد خاتمہ ہوجائے گا۔ صدر مملکت نے یہ بات روٹری فاﺅنڈیشن کے سربراہ کلیان بینر جی سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر فاونڈیشن کے سینئر رکن عزیز میمن ، پنجاب چیپٹر کی گورنر مسز فائزہ قمر اور سندھ بلوچستان چیپٹر کے گورنر اویس کوہاری اور حکومت پاکستان کے انسداد پولیو ایمرجنسی آپریشن سیل کے سربراہ ڈاکٹر رانا صفدر سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ صدر مملکت نے کہا کہ پولیو کے پھیلاو کا ایک بڑا سبب عسکریت پسندی تھی جس پر بڑی حد تک قابو پایا جا چکا ہے، اس کے نتیجے میں توقع ہے کہ ملک سے اس مرض کا مکمل طور پر خاتمہ ہو جائے گا۔ صدر مملکت نے کہا کہ حکومت پولیو کے خاتمے کے لیے یکسو ہے اور اس کے خاتمے کے لئے بھرپور محنت کررہی ہے جس کے نتائج سامنے آرہے ہیں۔








