چھ ماہ کے دوران شیل پاکستان کے بعد از ٹیکس منافع میں6 فیصد اضافہ

اسلام آباد ۔ 17 اگست (اے پی پی) سال2017ءکے ابتدائی چھ ماہ کے دوران شیل پاکستان لمیٹڈ(ایس پی ایل) کے بعد از ٹیکس منافع میں6 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ایس پی ایل کی جانب سے پاکستان سٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق رواں سال2017ءمیں جنوری تا جون کے دوران کمپنی کو2338 ملین روپے کا بعد از ٹیکس نفع حاصل ہوا ہے جس سے کمپنی کی فی …

اسلام آباد ۔ 17 اگست (اے پی پی) سال2017ءکے ابتدائی چھ ماہ کے دوران شیل پاکستان لمیٹڈ(ایس پی ایل) کے بعد از ٹیکس منافع میں6 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ایس پی ایل کی جانب سے پاکستان سٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق رواں سال2017ءمیں جنوری تا جون کے دوران کمپنی کو2338 ملین روپے کا بعد از ٹیکس نفع حاصل ہوا ہے جس سے کمپنی کی فی حصص آمدنی21.85 روپے تک بڑھ گئی۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ سال 2016ءکے اسی عرصہ کے دوران کمپنی کو2213 ملین روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل ہوا تھا اور فی حصص آمدنی 20.68 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔

Leave a Reply