سازگار انجینئرنگ ورکس لمیٹڈ کی گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے چار ماہ میں 17.5فیصد ، ورکس لمیٹڈ کی گاڑیوں کی فروخت میں 17.5فیصد اضافہ

اسلام آباد۔10نومبر (اے پی پی):سازگار انجینئرنگ ورکس لمیٹڈ کی گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے چار ماہ میں سالانہ بنیادوں پر17.5فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج اور کمپنی کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے چارماہ میں کمپنی کے 12ہزار626یونٹس گاڑیو ں کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 10ہزار741یونٹس کے مقابلے میں 17.5فیصد زیادہ ہے۔ اکتوبرمیں کمپنی …

اسلام آباد۔10نومبر (اے پی پی):سازگار انجینئرنگ ورکس لمیٹڈ کی گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے چار ماہ میں سالانہ بنیادوں پر17.5فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج اور کمپنی کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے چارماہ میں کمپنی کے 12ہزار626یونٹس گاڑیو ں کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 10ہزار741یونٹس کے مقابلے میں 17.5فیصد زیادہ ہے۔ اکتوبرمیں کمپنی کے 3ہزار723یونٹس گاڑیوں کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال اکتوبرکے 3ہزار403یونٹس کے مقابلے میں 9.4فیصد اور رواں سال ستمبرکے 3ہزار293یونٹس کے مقابلے میں 13.1فیصد زیادہ ہے۔

اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے چارماہ میں کمپنی کے7ہزار690یونٹس تھری ویلرزکی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 7ہزار146یونٹس کے مقابلے میں 7.6فیصد زیادہ ہے۔ اکتوبرمیں کمپنی کے 2ہزار344یونٹس تھری ویلرز کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال اکتوبرکے 2ہزار401یونٹس کے مقابلے میں 2.4فیصد کم اور ستمبرکے 1864یونٹس کے مقابلے میں 25.8فیصد زیادہ ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے چارماہ میں ہیوول گاڑیوں کی فروخت کا حجم 4936یونٹس ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مد ت کے 3595یونٹس کے مقابلے میں 37.3فیصد زیادہ ہے۔اکتوبر میں ہیوول کے 1379یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو ستمبرکے 1429یونٹس کے مقابلے میں 3.5فیصد کم اور گزشتہ سال اکتوبر کے 1002یونٹس کے مقابلے میں 37.6فیصد زیادہ ہے۔