گذشتہ مالی سال کے دوران تیار ملبوسات کی برآمدات میں 6 فیصد اضافہ

اسلام آباد ۔ 17 اگست (اے پی پی) گذشتہ مالی سال 2016-17ءکے دوران تیار ملبوسات کی قومی برآمدات میں 6 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور دوران سال 2.316 ارب ڈالر کی برآمدات کی گئی ہیں۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ مالی سال کے دوران تیار مبلوسات کی برآمدات میں 58.269 ملین ڈالر یعنی 6 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ رپورٹ …

اسلام آباد ۔ 17 اگست (اے پی پی) گذشتہ مالی سال 2016-17ءکے دوران تیار ملبوسات کی قومی برآمدات میں 6 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور دوران سال 2.316 ارب ڈالر کی برآمدات کی گئی ہیں۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ مالی سال کے دوران تیار مبلوسات کی برآمدات میں 58.269 ملین ڈالر یعنی 6 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق مالی سال 2015-16ءکے دوران 2.195 ارب ڈالر مالیت کے تیار مبلوسات برآمد کئے گئے تھے۔ پی بی ایس کے مطابق مالی سال 2016ءکی 32.775 ملین درجن کے مقابلہ میں گذشتہ مالی سال 2017ءکے دوران 34.785 ملین درجن تیار ملبوسات برآمد کئے گئے۔ اس طرح برآمدات میں 2.010 ملین درجن یعنی 6.13 فیصد کی زائد برآمدات کی گئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق جون 2017ءکے دوران تیار مبلوسات کی برآمدات میں 20 فیصد کا نمایاں اضافہ ہونے سے برآمدات کا حجم جون 2016ءکی برآمدات 203.033 ملین ڈالر کے مقابلہ میں 242.951 ملین ڈالر تک بڑھ گئیں۔ اس طرح جون 2016ءکے مقابلہ میں جون 2017ءکے دوران 39.918 ملین ڈالر کی زائد برآمدات کی گئی ہیں۔

Leave a Reply