نیشنل گیمز کے ایونٹ 6دسمبر سے 13دسمبر تک کراچی میں منعقد ہونگے

کراچی۔ 10 نومبر (اے پی پی):محکمہ کھیل و امورِ نوجوانان نے اعلان کیا ہے کہ صوبہ سندھ 18سال بعد 35ویں نیشنل گیمز 2025کی میزبانی کرے گا،یہ باوقار کثیر النوع کھیلوں کاایونٹ 6دسمبر سے 13دسمبر 2025تک کراچی میں منعقد ہوگا، جس کی مکمل منظوری وزیرِ اعلی سندھ نے دی ہے۔پیر کو جاری اعلامیہ کے مطابق عوامی آگاہی کے لیے پہلے مرحلے میں شاہراہِ فیصل پر 12نومبر سے 20نومبر تک بینرز آویزاں …

کراچی۔ 10 نومبر (اے پی پی):محکمہ کھیل و امورِ نوجوانان نے اعلان کیا ہے کہ صوبہ سندھ 18سال بعد 35ویں نیشنل گیمز 2025کی میزبانی کرے گا،یہ باوقار کثیر النوع کھیلوں کاایونٹ 6دسمبر سے 13دسمبر 2025تک کراچی میں منعقد ہوگا، جس کی مکمل منظوری وزیرِ اعلی سندھ نے دی ہے۔پیر کو جاری اعلامیہ کے مطابق عوامی آگاہی کے لیے پہلے مرحلے میں شاہراہِ فیصل پر 12نومبر سے 20نومبر تک بینرز آویزاں کیے جائیں گے۔

اس دوران ٹارچ ریلی کی تقریب 14نومبر کو مزارِ قائد پر منعقد ہوگی جو قومی اتحاد اور فخر کی علامت ہوگی۔نیشنل گیمز کا مقصد کھیلوں کے فروغ، نوجوانوں کی حوصلہ افزائی اور قومی یکجہتی کو فروغ دینا ہے۔ حکومت سندھ اس ایونٹ کو کامیاب بنانے کے لیے تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر بھرپور اقدامات کر رہی ہے تاکہ اس کا انعقاد موثر اور بھرپور شرکت کے ساتھ ممکن بنایا جا سکے۔

مزید خبریں