جی ایچ ایل 5-اے سائیڈ ہاکی لیگ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کی منیجرز میٹنگ (کل) منگل کو ہوگی

اسلام آباد۔10نومبر (اے پی پی):جی ایچ ایل 5-اے سائیڈ ہاکی لیگ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کی منیجرز اور آرگنائزنگ کمیٹی کی میٹنگ (کل) منگل 11 نومبر کو سہ پہر 3:00 بجے انٹرنیشنل ہاکی سٹیڈیم گوجرہ میں منعقد ہوگی۔ آرگنائزنگ سیکرٹری خاور جاوید (انٹرنیشنل) نے بتایا کہ میٹنگ میں لیگ کے ڈراز کا اعلان، لیگ کے قوانین کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ لیگ کے انتظامات کا …

اسلام آباد۔10نومبر (اے پی پی):جی ایچ ایل 5-اے سائیڈ ہاکی لیگ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کی منیجرز اور آرگنائزنگ کمیٹی کی میٹنگ (کل) منگل 11 نومبر کو سہ پہر 3:00 بجے انٹرنیشنل ہاکی سٹیڈیم گوجرہ میں منعقد ہوگی۔

آرگنائزنگ سیکرٹری خاور جاوید (انٹرنیشنل) نے بتایا کہ میٹنگ میں لیگ کے ڈراز کا اعلان، لیگ کے قوانین کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ لیگ کے انتظامات کا جائزہ لیا جائے گا۔

لیگ بدھ 12 نومبر سے انٹرنیشنل ہاکی سٹیڈیم گوجرہ میں شروع ہو گی۔ لیگ کا افتتاح اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ چوہدری ریاض گجر کریں گے اور لیگ میں آٹھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں چھ بوائز اور دو گرلز کی ٹیمیں شامل ہیں۔ لیگ 16 نومبر تک جاری رہے گی۔

 

مزید خبریں