محمد آصف عالمی سنوکر چیمپئن شپ کے ناک آئوٹ مرحلے میں پہنچ گئے

دوحہ۔10نومبر (اے پی پی):آئی بی ایس ایف ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ کے تیسرے دن محمد آصف ناک آئوٹ مرحلے میں داخل ہوگئے جبکہ دیگر کھلاڑیوں کا فیصلہ تیسرے اور حتمی رائونڈ کے بعد ہوگا۔ اسجد اقبال اور شاہد آفتاب بھی جیت گئے تاہم محمد حسنین اپنے اہم میچ میں ناکام ہوگئے ۔پاکستان بلیئرڈز اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل نوید کپاڈیہ کے مطابق دوسرے رائونڈ کے میچز میں پاکستان …

دوحہ۔10نومبر (اے پی پی):آئی بی ایس ایف ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ کے تیسرے دن محمد آصف ناک آئوٹ مرحلے میں داخل ہوگئے جبکہ دیگر کھلاڑیوں کا فیصلہ تیسرے اور حتمی رائونڈ کے بعد ہوگا۔ اسجد اقبال اور شاہد آفتاب بھی جیت گئے تاہم محمد حسنین اپنے اہم میچ میں ناکام ہوگئے ۔پاکستان بلیئرڈز اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل نوید کپاڈیہ کے مطابق دوسرے رائونڈ کے میچز میں پاکستان کے محمد آصف چین کے پان یمنگ کے خلاف سخت مقابلے میں چار، تین سے کامیابی حاصل کرکے ناک آئوٹ مرحلے میں پہنچ گئے ۔ان کی جیت کا فریم سکور ان کے حق میں 18-68، 35-74، 37-90، 76-8، 78-58، 91-26 اور 28-55 رہا۔

قبل ازیں اسجد اقبال نے ایرانی حریف حمید زارے دوست کو کانٹے دار مقابلے میں چار، تین فریم سے ہرا دیا۔ ان کی جیت کا فریم سکور ان کے حق میں 24-61، 17-60، 53-52، 69-10، 80-11، 0-79 اور 7-75 رہا۔ میچ کے دوران نے 67 کا عمدہ بریک بھی کھیلا۔ شاہد آفتاب نے آئسل آف مین (برطانیہ) کے ڈیرل ہل کو چار، ایک سے قابو کیا، ان کی جیت کا سکور 56-3، 14-66، 6-80، 4-81 اور 52-61 رہا۔ میچ کے دوران شاہد آفتاب نے 68 کا دلکش بریک بھی کھیلا۔ محمد حسنین یو اے ای کے محمد شہاب سے چار، تین سے ہار گئے۔ شہاب کی جیت کا سکور 13-72، 19-73، 67-29، 80-6، 54-19، 19-53 اور 62-68 رہا۔

 

مزید خبریں