اسلام آباد ۔ 17 اگست (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے برآمد کنندگان کو ملکی برآمدات میں اضافہ کے لئے حکومت کی بھرپور حمایت کی یقین دہانی کراتے ہوئے اس امر کا اعادہ کیا ہے کہ حکومت کاروباری برادری کو سہولت دینے کے لئے پرعزم ہے جس کے لئے تمام تجاویز اور آراءکی پذیرائی کی جائے گی۔ انہوں نے یہ بات ملک کے ممتاز برآمد کنندگان کے وفد …
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی ملک کے ممتاز برآمد کنندگان کے وفد سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 17 اگست (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے برآمد کنندگان کو ملکی برآمدات میں اضافہ کے لئے حکومت کی بھرپور حمایت کی یقین دہانی کراتے ہوئے اس امر کا اعادہ کیا ہے کہ حکومت کاروباری برادری کو سہولت دینے کے لئے پرعزم ہے جس کے لئے تمام تجاویز اور آراءکی پذیرائی کی جائے گی۔ انہوں نے یہ بات ملک کے ممتاز برآمد کنندگان کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جس نے جمعرات کو قومی اسمبلی میں وزیراعظم کے چیمبر میں ان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر تجارت پرویز ملک، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اقتصادی امور مفتاح اسماعیل بھی موجود تھے۔ برآمد کنندگان نے برآمدات کے فروغ کے لئے مختلف تجاویز پیش کیں اور کاروباری برادری کی سہولت اور ملک میں کاروبار اور تجارتی سرگرمیوں کے مزید فروغ کے لئے سازگار فضاءپیدا کرنے کے لئے کئی اقدامات بھی تجویز کئے۔ وزیراعظم نے اس امرپر اطمینان کا اظہار کیا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی طرف سے 2013 سے شروع کردہ اقتصادی پالیسیوں اور اصلاحات کی بدولت اقتصادی بحالی اور معاشی استحکام پیدا ہوا جس کا اعتراف بین الاقوامی مالیاتی اداروں اور ممتاز ریٹنگ ایجنسیوں نے کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی محاذ پر حاصل ہونے والے فوائد کو تقویت دینے کے لئے پالیسیاں اور اصلاحاتی ایجنڈا جاری رہے گا۔








