لاہور۔10نومبر (اے پی پی):لاہور بزنس مین فرنٹ کے چیئرمین امجد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کے کارپوریٹ سیکٹر کو عالمی منڈیوں میں حلال فوڈ کی برآمدات کے وسیع امکانات سے بھرپور استفادہ کرنا چاہئے کیونکہ آئندہ پانچ سال میں اس کا حجم 2 ٹریلین ڈالر سے بڑھ کر تین ٹریلین ڈالر تک پہنچنے کی امید ہے۔انہوں نے کہا کہ روایتی طور پر حلال فوڈ میں گوشت، پولٹری سمندری غذا، …
پاکستان کو حلال فوڈ کی عالمی مارکیٹ میں برآمدات کے پوٹینشل سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہئے، امجد چوہدری

مزید خبریں
لاہور۔10نومبر (اے پی پی):لاہور بزنس مین فرنٹ کے چیئرمین امجد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کے کارپوریٹ سیکٹر کو عالمی منڈیوں میں حلال فوڈ کی برآمدات کے وسیع امکانات سے بھرپور استفادہ کرنا چاہئے کیونکہ آئندہ پانچ سال میں اس کا حجم 2 ٹریلین ڈالر سے بڑھ کر تین ٹریلین ڈالر تک پہنچنے کی امید ہے۔انہوں نے کہا کہ روایتی طور پر حلال فوڈ میں گوشت، پولٹری
سمندری غذا، پھل اور سبزیاں، دودھ کی مصنوعات، اناج، تیل، چکنائی، موم اور کنفیکشنری شامل ہیں جنہیں ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی شکل میں عالمی منڈی میں مسابقتی قیمت پر برآمد کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمسایہ ممالک کی کاروباری برادریوں کو قریب لانے کیلئے پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان ایف ٹی اے موجود ہے جسے مزید موثر بنایا جا سکتا ہے۔








