حکومت نے گزشتہ چار سال کے دوران بی آئی ایس پی پروگرام کے تحت مستحقین کیلئے بجٹ میں اضافہ کیا ہے چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ماروی میمن کی پی ٹی وی سے خصوصی گفتگو اسلام آباد ۔ 17 اگست (اے پی پی) چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ماروی میمن نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے گزشتہ چار سال کے دوران نہ صرف بی آئی ایس پی …
چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ماروی میمن کی پی ٹی وی سے خصوصی گفتگو

مزید خبریں
حکومت نے گزشتہ چار سال کے دوران بی آئی ایس پی پروگرام کے تحت مستحقین کیلئے بجٹ میں اضافہ کیا ہے
چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ماروی میمن کی پی ٹی وی سے خصوصی گفتگو
اسلام آباد ۔ 17 اگست (اے پی پی) چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ماروی میمن نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے گزشتہ چار سال کے دوران نہ صرف بی آئی ایس پی پروگرام کے تحت مستحقین کیلئے بجٹ میں اضافہ کیا گیا ہے بلکہ بینیفشریز کی تعداد 3.78 ملین سے بڑھاکر5.46 ملین تک کردی گئی ہے‘ پہلے مستحقین کو پوسٹ ےا ڈبیٹ کارڈ کے ذریعے امداد ملتی تھی جبکہ اب بائیومیٹرک سسٹم کے تحت انہیں امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ جمعرات کو پی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ حکومت چاہتی کہ امداد مستحقین تک آسانی سے پہنچے تاکہ انکی معیار زندگی میں بہتری آئے اور وہ خوش خرم زندگی گزار سکیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کے پروگرام میں عالمی ڈونر کا حصہ 10فیصد ہے‘ عالمی ادارے کے ساتھ کام کرنے سے ایک تو شفافیت کے حوالے سے پوری دنیا میں ہماری ساکھ بڑھی ہے اور ہمارے لیے یہ باعث فخر ہے کہ دنیا ہماری شفافیت کو سراہتی ہے‘ پہلے پروگرام کے تعاون سے 32000بچے سکول جاتے تھے اب اس تعداد کو بڑہاکر 1.7 ملین تک کردیا گیا ہے۔








