سری لنکن کرکٹ ٹیم کا پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کی تیاریوں کے سلسلے میں راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں مسلسل دوسرے روز بھرپور ٹریننگ سیشن

راولپنڈی۔10نومبر (اے پی پی):سری لنکا کرکٹ ٹیم نے پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کی تیاریوں کے سلسلے میں راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں مسلسل دوسرے روز بھرپور ٹریننگ سیشن کیا۔ پی سی بی کے مطابق مہمان ٹیم نے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ سے قبل اپنے کوچز کی نگرانی میں نیٹ پریکٹس میں حصہ لیا جس دوران کھلاڑیوں نے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی مختلف مشقیں کیں۔ پاکستان اور سری …

راولپنڈی۔10نومبر (اے پی پی):سری لنکا کرکٹ ٹیم نے پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کی تیاریوں کے سلسلے میں راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں مسلسل دوسرے روز بھرپور ٹریننگ سیشن کیا۔ پی سی بی کے مطابق مہمان ٹیم نے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ سے قبل اپنے کوچز کی نگرانی میں نیٹ پریکٹس میں حصہ لیا جس دوران کھلاڑیوں نے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی مختلف مشقیں کیں۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز کل منگل سے ہو گا، جب کہ تمام میچز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ دوپہر 2 بج کر 30 منٹ پر شروع ہو گا۔ شائقین کرکٹ کو دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملنے کی توقع ہے۔

 

مزید خبریں