ریاض۔11نومبر (اے پی پی):سعودی وزارتِ انصاف کی میزبانی میں دوسری بین الاقوامی عدالتی کانفرنس 23 نومبر کو دارالحکومت ریاض میں ہو گی۔اردو نیوز کے مطابق اس دو روزہ کانفرنس میں 40 ممالک سے چار ہزار کے قریب قانونی ماہرین اور پروفیشنل شرکت کریں گے۔ وزیرِ انصاف ولید بن محمد الصمعانی نے بیان میں کہا کہ ریاض میں ماہرین کا اجتماع اس بات کا غماض ہے کہ حکومت ، قانون کی …
سعودی عرب دوسری بین الاقوامی عدالتی کانفرنس کی میزبانی کرے گا

مزید خبریں
ریاض۔11نومبر (اے پی پی):سعودی وزارتِ انصاف کی میزبانی میں دوسری بین الاقوامی عدالتی کانفرنس 23 نومبر کو دارالحکومت ریاض میں ہو گی۔اردو نیوز کے مطابق اس دو روزہ کانفرنس میں 40 ممالک سے چار ہزار کے قریب قانونی ماہرین اور پروفیشنل شرکت کریں گے۔
وزیرِ انصاف ولید بن محمد الصمعانی نے بیان میں کہا کہ ریاض میں ماہرین کا اجتماع اس بات کا غماض ہے کہ حکومت ، قانون کی دنیا کے ماہر رہنماؤں کی آرا کی روشنی میں عدلیہ کی تعمیر و ترقی کے وعدے کو پورا کرنے میں دل جمعی سے کام کر رہی ہے۔
ریاض میں ہونے والی کانفرنس عدالتی نظام، خاص طور پر فیصلوں، حقوق کے تحفظ اور مقدمات کی کارروائی کو تیزی سے آگے بڑھانے کے سلسلے میں سعودی عرب میں ہونے والی ترقی کو شرکا کے سامنے لائے گی۔ اس کانفرس میں دنیا بھر سے آئے ہوئے 50 مقررین باہمی تبالہ خیال اور مکالمے کے آٹھ سیشنز میں شریک ہوں گے۔








