تائیوان ، سمندری طوفان فنگ۔وونگ کے خطرہ کے باعث 3,337 افراد محفوظ مقامات پر منتقل

تائی پے۔11نومبر (اے پی پی):تائیوان میں سمندری طوفان فنگ-وونگ کے خطرے کے پیشِ نظر 3,000 سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا ہے۔ رائٹرز کے مطابق تائیوان کے صدر لائی چنگ تے نے فیس بک پیج پر لکھا کہ لوگ پہاڑوں یا ساحل کی طرف نہ جائیں اور دیگر ممکنہ خطرناک علاقوں سے دور رہیں۔توقع ہے کہ سمندری طوفان بدھ کو تائیوان کے جنوب مغربی ساحل، خاص …

تائی پے۔11نومبر (اے پی پی):تائیوان میں سمندری طوفان فنگ-وونگ کے خطرے کے پیشِ نظر 3,000 سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا ہے۔ رائٹرز کے مطابق تائیوان کے صدر لائی چنگ تے نے فیس بک پیج پر لکھا کہ لوگ پہاڑوں یا ساحل کی طرف نہ جائیں اور دیگر ممکنہ خطرناک علاقوں سے دور رہیں۔توقع ہے کہ سمندری طوفان بدھ کو تائیوان کے جنوب مغربی ساحل، خاص طور پر بڑے بندرگاہی شہر کاؤہسیونگ سے ٹکرائے گا ۔

فلپائن میں یہ سمندری طوفان 18 افراد کی ہلاکت کا سبب بنا تھا۔بعد ازاں طوفان تائیوان کے جنوبی حصے سے گزرتے ہوئے تائیتنگ اور ہوالیئن کے کم آبادی والے مشرقی علاقوں کے ساحل کے راستے بحرِ اوقیانوس میں داخل ہوگا۔واضح رہے حکومت نے پہلے ہی گوانگفو شہر میں انخلاکا حکم دیا ہے اور چار اضلاع و شہروں کے کل 3,337 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔

 

مزید خبریں