کینبرا۔11نومبر (اے پی پی):آسٹریلوی ریاست وکٹوریہ کے دارالحکومت میلبورن میں خاتون اور بچہ ندی میں گرنے کے باعث ڈوب کر ہلاک ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق ریاست وکٹوریہ کی پولیس نے بیان میں بتایا ہے کہ عینی شاہد نے اطلاع دی کہ میلبورن کے جنوب مشرقی نواحی علاقے ڈینڈینونگ جو میلبورن کے مرکزی علاقے سے تقریباً 30 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ہے، میں دو افراد ندی میں گرنے کے …
آسٹریلیا، خاتون اور بچہ ندی میں گر کر ہلاک

مزید خبریں
کینبرا۔11نومبر (اے پی پی):آسٹریلوی ریاست وکٹوریہ کے دارالحکومت میلبورن میں خاتون اور بچہ ندی میں گرنے کے باعث ڈوب کر ہلاک ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق ریاست وکٹوریہ کی پولیس نے بیان میں بتایا ہے کہ عینی شاہد نے اطلاع دی کہ میلبورن کے جنوب مشرقی نواحی علاقے ڈینڈینونگ جو میلبورن کے مرکزی علاقے سے تقریباً 30 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ہے، میں دو افراد ندی میں گرنے کے بعد پانی بہہ گئے،
ریسکیو ٹیموں نے تلاش کے بعد 33 سالہ خاتون اور 7 سالہ لڑکے کو ندی سے بے ہوشی حالت میں نکالا، تاہم طبی عملہ ان کی جانیں بچانے میں ناکام رہا ۔وکٹوریہ پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے ظاہر ہوتا ہے کہ خاتون اس وقت حادثے کا شکار ہوئی جب وہ بچے کو بچانے کی کوشش کر رہی تھیں۔گریٹر ڈینڈینونگ کے میئر جم میمیٹی نے اس واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔








