تہران۔11نومبر (اے پی پی):ایران نےروس کے ساتھ تعاون کر کے بین الاقوامی قوانین کونقصان پہنچانے سے متعلق نیٹو کے سیکرٹری جنرل مارک روٹے کے الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔ شنہوا کے مطابق ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے گزشتہ روزہفتہ وار پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نیٹو کے سیکرٹری جنرل مارک روٹے کے حالیہ بیانات کو مسترد کر دیا، جن میں ایران اور روس پر …
روس کے ساتھ بین الاقوامی قوانین کو نقصان پہنچانے سے متعلق نیٹو چیف کے الزامات بے بنیاد ، لاحاصل پروپیگنڈا کے سوا کچھ نہیں،ایران
تہران۔11نومبر (اے پی پی):ایران نےروس کے ساتھ تعاون کر کے بین الاقوامی قوانین کونقصان پہنچانے سے متعلق نیٹو کے سیکرٹری جنرل مارک روٹے کے الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔ شنہوا کے مطابق ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے گزشتہ روزہفتہ وار پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نیٹو کے سیکرٹری جنرل مارک روٹے کے حالیہ بیانات کو مسترد کر دیا، جن میں ایران اور روس پر ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کر کے بین الاقوامی قوانین کو کمزور کرنے کا الزام عائد کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ نیٹو کے رکن ممالک خود زیادہ تر وہی اقدامات کرتے ہیں جن کے الزامات وہ دوسروں پر عائد کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حقائق پر نظر ڈالنے سے بخوبی واضح ہوتا ہے کہ بین الاقوامی قانون اور اقوامِ متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی دراصل کس فریق نے کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ برسوں میں امریکا اور بعض دیگر نیٹو اراکین کی جانب سے قانون شکنی اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی معمول بنتی جا رہی ہے۔ ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ نیٹو کا سب سے بااثر رکن ملک امریکا عالمی امن و سلامتی کو سب سے زیادہ متاثر کرنے والا ملک ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ نیٹو چیف کے الزامات بے بنیاد اور ایران کے خلاف لاحاصل پروپیگنڈا کے سوا کچھ نہیں ۔








