وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت پاکستان ریلوے کے حوالہ سے اجلاس

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت پاکستان ریلوے کے حوالہ سے اجلاس‘ وزارت ریلوے کی مجموعی کارکردگی کے حوالہ سے بریفنگ دی گئی‘ وزیراعظم کی ریلوے کی مجموعی کارکردگی کی تعریف بنیادی ڈھانچہ اور ریلوے کی ترقی کیلئے مزید توجہ مرکوز کی جائے‘ منصوبوں پر کام تیز کیا جائے‘ منصوبوں پر جلد عملدرآمد سے ریلوے کے انفراسٹرکچر میں بہتری آئے گی‘ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اسلام آباد ۔ 17 …

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت پاکستان ریلوے کے حوالہ سے اجلاس‘ وزارت ریلوے کی مجموعی کارکردگی کے حوالہ سے بریفنگ دی گئی‘ وزیراعظم کی ریلوے کی مجموعی کارکردگی کی تعریف
بنیادی ڈھانچہ اور ریلوے کی ترقی کیلئے مزید توجہ مرکوز کی جائے‘ منصوبوں پر کام تیز کیا جائے‘ منصوبوں پر جلد عملدرآمد سے ریلوے کے انفراسٹرکچر میں بہتری آئے گی‘ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد ۔ 17 اگست (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پاکستان ریلوے کے حوالہ سے اجلاس کی صدارت کی۔ وزیراعظم کو وزارت ریلوے کی مجموعی کارکردگی کے حوالہ سے بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کا انعقاد وزیراعظم ہاﺅس میں ہوا جس میں وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور اعلیٰ حکومتی حکام نے شرکت کی۔ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے وزیراعظم کو گذشتہ چار سالوں کے دوران ریلوے کی بہتری کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کے حوالہ سے بریفنگ دی، ان اقدامات کے باعث کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ریلوے کی مجموعی کارکردگی کو سراہتے ہوئے زور دیا کہ بنیادی ڈھانچہ اور ریلوے کی ترقی کیلئے مزید توجہ مرکوز کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے کی ترقی سماجی اہمیت کی ہو گی اور ملکی سماجی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔ا نہوں نے کہا کہ سروس کی فراہمی کو مزید بہتر بنانے کیلئے جامع منصوبہ تیار کیا جائے اور جلد از جلد عملدرآمد کیا جائے۔ وزیراعظم کو چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت منصوبہ ایم ایل ون (پشاور سے کراچی) کی اپ گریڈیشن کے حوالہ سے بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ منصوبوں پر کام تیز کیا جائے کیونکہ منصوبوں پر جلد عملدرآمد سے ریلوے کے انفراسٹرکچر میں بہتری آئے گی۔

Leave a Reply