وزیر داخلہ احسن قبال سے پاکستان میں بوسنیا کے سفیر ڈاکٹر ندیم میکا ریوک کی ملاقات ۔ باہمی دلچسپی کے امور زیر بحث لائے گئے اسلام آباد ۔ 17 اگست (اے پی پی) وزیر داخلہ احسن قبال سے پاکستان میں بوسنیا کے سفیر ڈاکٹر ندیم میکا ریوک نے ملاقات کی۔ جمعرات کو ہونے والی ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور زیر بحث آئے۔ وزارت داخلہ سے جاری بیان کے …
وزیر داخلہ احسن قبال سے پاکستان میں بوسنیا کے سفیر ڈاکٹر ندیم میکا ریوک کی ملاقات ۔ باہمی دلچسپی کے امور زیر بحث لائے گئے

مزید خبریں
وزیر داخلہ احسن قبال سے پاکستان میں بوسنیا کے سفیر ڈاکٹر ندیم میکا ریوک کی ملاقات ۔ باہمی دلچسپی کے امور زیر بحث لائے گئے
اسلام آباد ۔ 17 اگست (اے پی پی) وزیر داخلہ احسن قبال سے پاکستان میں بوسنیا کے سفیر ڈاکٹر ندیم میکا ریوک نے ملاقات کی۔ جمعرات کو ہونے والی ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور زیر بحث آئے۔ وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان اور بوسنیا کے درمیان 20 ملین ڈالرز کی باہمی تجارت خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان طالب علموں اور ثقافت کے تبادلے باہمی روابط کو مزید تقویت دیں گے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان اور بوسنیا کے اشتراک سے بننے والی فلم دونوں ممالک کی ثقافت کی عکاسی کرتی ہے۔








