وفاقی وزیر تجارت محمد پرویز ملک سے ترکی کے پاکستان میں سفیر ایچ ای صادق گریجن کی ملاقات

وفاقی وزیر تجارت محمد پرویز ملک سے ترکی کے پاکستان میں سفیر ایچ ای صادق گریجن کی ملاقات پاکستان اور ترکی کے مابین مضبوط سیاسی اور معاشی تعلقات ہیں‘ دونوں ممالک کے عوام ایک دوسرے سے جذباتی وابستگی رکھتے ہیں‘ وفاقی وزیر تجارت محمد پرویز ملک اسلام آباد ۔ 17 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت محمد پرویز ملک سے ترکی کے پاکستان میں سفیر ایچ ای صادق گریجن …

وفاقی وزیر تجارت محمد پرویز ملک سے ترکی کے پاکستان میں سفیر ایچ ای صادق گریجن کی ملاقات
پاکستان اور ترکی کے مابین مضبوط سیاسی اور معاشی تعلقات ہیں‘ دونوں ممالک کے عوام ایک دوسرے سے جذباتی وابستگی رکھتے ہیں‘ وفاقی وزیر تجارت محمد پرویز ملک

اسلام آباد ۔ 17 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت محمد پرویز ملک سے ترکی کے پاکستان میں سفیر ایچ ای صادق گریجن نے جمعرات کو ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران سیکرٹری تجارت یونس ڈھاگہ اور سیکرٹری ٹیکسٹائل حسن اقبال بھی موجود تھے۔ وزیر تجارت نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے مابین مضبوط سیاسی اور معاشی تعلقات ہیں جبکہ دونوں ممالک کے عوام ایک دوسرے سے جذباتی وابستگی رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین مضبوط سیاسی اور اقتصادی تعلقات کو پائیدار تجارتی تعلقات میں بدلنا چاہئے۔ ترکی کے سفیر نے نومنتخب وزیر تجارت کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ پاکستان کی طرف سے جو تحفظات ہیں ان کو حکام تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ مضبوط تعلقات کو تجارت اور معاشی تعلقات میں بدل کر مزید فوائد حاصل کئے جا سکتے ہیں۔

Leave a Reply