کراچی۔ 17 اگست (اے پی پی) پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے ایک روزہ تیزی کے بعد دوبارہ مندی کا شکار ہو گئی اور 1ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای100انڈیکس 44ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے گر کر43100پوائنٹس کی پست ترین سطح پر آگیا۔ مندی کے سبب سرمائے کا مجموعی حجم 91کھرب روپے سے کم ہو کر 89کھرب رپے رہ گیا۔ پاکستا ن اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کے …
پی ایس ایکس میں مندی، انڈیکس 43136.06 پوائنٹس پر بند

مزید خبریں
کراچی۔ 17 اگست (اے پی پی) پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے ایک روزہ تیزی کے بعد دوبارہ مندی کا شکار ہو گئی اور 1ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای100انڈیکس 44ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے گر کر43100پوائنٹس کی پست ترین سطح پر آگیا۔ مندی کے سبب سرمائے کا مجموعی حجم 91کھرب روپے سے کم ہو کر 89کھرب رپے رہ گیا۔ پاکستا ن اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کے روز کاروبار کے آغاز پر ملا جلا رجحان دیکھا گیا اور بینکنگ، اسٹیل، توانائی اور گیس سیکٹر میں خریداری کے باعث انڈیکس70 پوائنٹس بڑھ گیا۔ بعد ازاں مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع کی خاطر فروخت کے دباﺅ کے سبب مارکیٹ تنزلی کا شکار ہو گئی اور کے ایس ای100انڈیکس میں1050.90پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے100انڈیکس 44186.96پوائنٹس سے کم ہو کر 43136.06پوائنٹس پر آگیا۔ اسی طرح586.38پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس 22187.76پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 31247.69پوائنٹس سے کم ہو کر 30592.30پوائنٹس ہو گیا۔کاروباری مندی کی وجہ سے مارکیٹ کے سرمائے میں1کھر ب 95ارب72کروڑ14لاکھ 89ہزار574روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 91کھرب78ارب 54کروڑ89لاکھ 94ہزار907روپے سے کم ہو کر 89کھرب82ارب 82کروڑ75لاکھ 5ہزار333روپے رہ گیا ۔








