راولپنڈی۔12نومبر (اے پی پی):راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے گئے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ کے دوران شائقین کرکٹ کا جوش و خروش دیدنی رہا۔ خوشگوار موسم اور پررونق ماحول نے میچ کے رنگوں میں مزید اضافہ کر دیا۔ میچ کے دوران شہریوں کی بڑی تعداد اسٹیڈیم میں موجود رہی جنہوں نے اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کے حق میں پرجوش نعرے لگائے اور ان کی حوصلہ …
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ کے دوران شائقین کرکٹ کا جوش و خروش دیدنی

مزید خبریں
راولپنڈی۔12نومبر (اے پی پی):راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے گئے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ کے دوران شائقین کرکٹ کا جوش و خروش دیدنی رہا۔ خوشگوار موسم اور پررونق ماحول نے میچ کے رنگوں میں مزید اضافہ کر دیا۔ میچ کے دوران شہریوں کی بڑی تعداد اسٹیڈیم میں موجود رہی جنہوں نے اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کے حق میں پرجوش نعرے لگائے اور ان کی حوصلہ افزائی کی، بچوں اور خواتین کی بھی بڑی تعداد نے میچ سے لطف اندوز ہونے کے لیے شرکت کی۔
کرکٹ کے دیوانوں نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کی کارکردگی پر بھرپور داد دی اور خوبصورت شاٹس اور عمدہ باؤلنگ پر تالیاں بجا کر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔ میچ کے دوران راولپنڈی پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے جبکہ شہری انتظامیہ اور پولیس اہلکاروں نے شائقین کی رہنمائی اور سہولت کے لیے بہترین خدمات فراہم کیں۔ اسٹیڈیم کے اطراف میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے خصوصی پلان ترتیب دیا گیا۔








