سری لنکا کے خلاف پہلے ون ڈےمیں کامیابی ٹیم ورک اور بہترین منصوبہ بندی کا نتیجہ ہے،حارث رئوف

راولپنڈی۔12نومبر (اے پی پی):پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے کہا ہے کہ سری لنکا کے خلاف پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں کامیابی ٹیم ورک اور بہترین منصوبہ بندی کا نتیجہ ہے۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حارث رؤف نے کہا کہ دوسری اننگز میں اوس کی موجودگی کے باعث باؤلنگ آسان نہیں تھی تاہم ٹیم نے حکمت عملی کے …

راولپنڈی۔12نومبر (اے پی پی):پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے کہا ہے کہ سری لنکا کے خلاف پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں کامیابی ٹیم ورک اور بہترین منصوبہ بندی کا نتیجہ ہے۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حارث رؤف نے کہا کہ دوسری اننگز میں اوس کی موجودگی کے باعث باؤلنگ آسان نہیں تھی تاہم ٹیم نے حکمت عملی کے ساتھ باؤلنگ کرتے ہوئے حریف بیٹرز کو دباؤ میں رکھا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم پلان یہی تھا کہ ابتدائی وکٹیں حاصل کر کے سری لنکا کو مشکل میں ڈالا جائے تاکہ انہیں بڑا ہدف حاصل کرنے کا موقع نہ مل سکے۔

فاسٹ باؤلر نے کہا کہ کامیابی کسی ایک کھلاڑی کی نہیں بلکہ پوری ٹیم کی محنت کا ثمر ہے۔ انہوں نے خاص طور پر بابر اعظم کے شاندار کیچ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس لمحے پر وہ کیچ ٹیم کے حق میں بہت اہم ثابت ہوا۔ اپنی فٹنس اور فارم کے بارے میں بات کرتے ہوئے حارث رؤف نے بتایا کہ انہوں نے ڈومیسٹک کرکٹ میں فور ڈے میچز کھیل کر خود کو تیار رکھا جس کا فائدہ بین الاقوامی سطح پر محسوس ہو رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کرکٹ کھیلنا ہر کھلاڑی کا خواب ہوتا ہے اور اگر موقع ملا تو وہ ٹیم کے لیے بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری کوشش ہمیشہ یہی ہوتی ہے کہ ٹیم کے لیے بہتر سے بہتر کارکردگی دکھائیں۔ واضح رہے کہ پاکستان نے سری لنکا کو پہلے ون ڈے میچ میں 6 رنز سے ہرا دیا۔

 

مزید خبریں