بین الاقوامی خطاطی نمائش میں عالمی شہرت یافتہ خطاطوںکی شر کت عظیم اسلامی فن کے احیاءکا موثرذریعہ بنے گی،عرفان صدیقی

اسلام آباد ۔ 18 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ وادبی ورثہ عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ آزادی کے70سالہ جشن کے حوالہ سے آئندہ منعقد ہونے والی بین الاقوامی خطاطی نمائش اور کانفرنس میںترکی سمیت دیگر اسلامی ممالک سے عالمی شہرت یافتہ خطاطوں اور اہل علم کی شرکت خطاطی کے عظیم اسلامی فن کے احیاءکا ایک موثرذریعہ بنے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ …

اسلام آباد ۔ 18 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ وادبی ورثہ عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ آزادی کے70سالہ جشن کے حوالہ سے آئندہ منعقد ہونے والی بین الاقوامی خطاطی نمائش اور کانفرنس میںترکی سمیت دیگر اسلامی ممالک سے عالمی شہرت یافتہ خطاطوں اور اہل علم کی شرکت خطاطی کے عظیم اسلامی فن کے احیاءکا ایک موثرذریعہ بنے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو قومی تاریخ وادبی ورثہ ڈویڑن میں منعقدہ اعلی سطحی اجلاس سے خطاب میں کیا جس میں 25 سے 28 اگست تک اسلام آباد میں ”القلم“ کے عنوان سے ہونے والی بین الاقوامی خطاطی نمائش ،سیمینار اور آرٹ ورکشاپ کے انعقاد کی تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی۔ نمائش میں پاکستان کے علاوہ10اسلامی ممالک کے عالمی شہرت یافتہ ممتاز خطاط پہلی بار حصہ لے رہے ہیں۔تقریبا چالیس ممالک کے خطاطوں کے فن پارے نمائش میں رکھے جائیں گے۔ اسلامی کانفرنس تنظیم (او۔آئی۔سی) کے تحقیقی ادارہ برائے اسلامی تاریخ،فنون اور ثقافت (ارسیکا) اور قومی تاریخ وادبی ورثہ ڈویژن کے اشتراک سے اپنی نوعیت کی یہ اولین خطاطی نمائش منعقد ہورہی ہے۔عرفان صدیقی نے کہاکہ بین الاقوامی خطاطی نمائش، سیمینار اور آرٹ ورکشاپ کے انعقاد سے اسلامی تاریخ، فنون اورثقافت کے مختلف شعبوں میں تعاون کے نئے امکات سامنے آئیں گے اور اس فن سے وابستہ مقامی اور بین الاقوامی خطاطوں کو ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے کا موقع بھی ملے گا۔

Leave a Reply