اسلام آباد۔12نومبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس کے موقع پر بیلاروس کے وفد کے سربراہ رکن پارلیمنٹ اور بیلاروس کے سابق وزیر خارجہ سرگئی ایلینک نے ملاقات کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم نے کانفرنس میں سرگئی ایلینک کی شرکت کو سراہتے ہوئے پاکستان اور بیلاروس کے درمیان دیرینہ دوستی اور تعاون پر مبنی تعلقات کو فروغ دینے …
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار سےبیلاروس کے وفد کے سربراہ سابق وزیر خارجہ سرگئی ایلینک کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد۔12نومبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس کے موقع پر بیلاروس کے وفد کے سربراہ رکن پارلیمنٹ اور بیلاروس کے سابق وزیر خارجہ سرگئی ایلینک نے ملاقات کی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم نے کانفرنس میں سرگئی ایلینک کی شرکت کو سراہتے ہوئے پاکستان اور بیلاروس کے درمیان دیرینہ دوستی اور تعاون پر مبنی تعلقات کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لئے پاکستان کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔








