اسلام آباد۔12نومبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے وفاقی جمہوریہ صومالیہ کے پارلیمانی وفد نے بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس میں ملاقات کی۔وفد کی قیادت نائب سپیکر ’’ہاؤس آف پیپلز‘‘سعدیہ یاسین نے کی۔ ملاقات میں پاک۔صومالیہ تعلقات، پارلیمانی تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ سردار ایاز صادق نے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان صومالیہ کے ساتھ دیرینہ دوستانہ …
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے وفاقی جمہوریہ صومالیہ کے پارلیمانی وفد کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد۔12نومبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے وفاقی جمہوریہ صومالیہ کے پارلیمانی وفد نے بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس میں ملاقات کی۔وفد کی قیادت نائب سپیکر ’’ہاؤس آف پیپلز‘‘سعدیہ یاسین نے کی۔
ملاقات میں پاک۔صومالیہ تعلقات، پارلیمانی تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ سردار ایاز صادق نے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان صومالیہ کے ساتھ دیرینہ دوستانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،پاکستان صومالیہ میں امن، استحکام اور ترقی کے لئے اس کی کوششوں کی مکمل حمایت کرتا ہے،پاکستانی لک افریقہ پالیسی کے تحت تمام افریقن ممالک کے ساتھ تعلقات کو وسعت دینے میں پرعزم ہیں،پارلیمانی روابط دونوں ممالک کے درمیان عوامی سطح پر تعلقات کو مزید مضبوط بناتے ہیں، صومالیہ کے ساتھ تعلیم، تجارت، اور پارلیمانی استعداد کار میں تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے ۔
صومالی نائب سپیکر نے کہا کہ پاکستان مسلم دنیا میں صومالیہ کا ایک قابل اعتماد شراکت دار ہے۔ملاقات میں دہشت گردی کے خاتمے اور انسانی ترقی جیسے مشترکہ چیلنجز پر بھی گفتگو کی گئی۔دونوں رہنماؤں نے اسلامی ممالک کے درمیان اتحاد و یکجہتی بڑھانے پر اتفاق کیا ۔
سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان افریقہ میں پارلیمانی اور عوامی سطح پر تعلقات کے فروغ کے لئے پُرعزم ہیں۔دونوں ممالک کے مابین پارلیمانی تبادلوں اور انسٹیٹیوشنل تعاون کو فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔صومالی نائب سپیکر نے پاکستان کی پارلیمان اور عوام کی مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا۔








