اسلام آباد۔12نومبر (اے پی پی):نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے بدھ کو یہاں بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس 2025 کے دوسرے دن کے افتتاحی اجلاس سے خطاب اور ”کثیرالجہتی کے ذریعے امن، سلامتی اور ترقی“ کے موضوع پر عام بحث کی صدارت کی۔ انہوں نے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی اور سینیٹ آف پاکستان کی جانب سے دنیا بھر سے اراکین پارلیمنٹ کو اکٹھا کرنے اور …
بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس جیسے فورم کثیرالجہتی کو زندہ کرنے کے لئے ضروری ہیں، نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار

مزید خبریں
اسلام آباد۔12نومبر (اے پی پی):نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے بدھ کو یہاں بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس 2025 کے دوسرے دن کے افتتاحی اجلاس سے خطاب اور ”کثیرالجہتی کے ذریعے امن، سلامتی اور ترقی“ کے موضوع پر عام بحث کی صدارت کی۔
انہوں نے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی اور سینیٹ آف پاکستان کی جانب سے دنیا بھر سے اراکین پارلیمنٹ کو اکٹھا کرنے اور بات چیت، تعاون اور کثیر الجہتی روابط کو فروغ دینے میں پاکستان کے کردار کو اجاگر کرنے پر سراہا۔ نائب وزیر اعظم نے عالمی چیلنجز کو اجاگر کیا اور جغرافیائی سیاسی دشمنی، اقتصادی تفاوت، موسمیاتی بحران، دہشت گردی اور عدم مساوات کا ذکر کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس جیسے فورم کثیرالجہتی کو زندہ کرنے کے لئے بہت ضروری ہیں۔
انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں پر مبنی ہے جس میں ایک منصفانہ اور پرامن عالمی نظام کی بنیاد کے طور پر مسابقت پر تعاون اور مساوی شراکت داری پر زور دیا گیا ہے۔ نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ دہشت گردی کسی مذہب، نسل یا سرحد کو تسلیم نہیں کرتی، وانا اور اسلام آباد میں حالیہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے اس لعنت سے لڑنے کے لئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور ہر قسم کی دہشت گردی کو مسترد کیا۔
انہوں نے کہا کہ سفارتکاری کے ذریعے لوگوں کی خدمت کرنی چاہئے، عوام پر مبنی سفارتکاری اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ امن کے فوائد شہریوں تک پہنچیں اور یہ کہ شمولیت پر مبنی ترقی ہو، بین الاقوامی تعاون کو انسانی ترقی سے نہیں بلکہ سیاسی معاہدوں سے ماپا جاتا ہے۔








