راولپنڈی ۔12نومبر (اے پی پی):سری لنکن ہائی کمشنر ریئر ایڈمرل (ر) فریڈ سینیویرتھنے نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کیا ، سی پی او سید خالد ہمدانی نے ہائی کمشنر کا استقبال کیا۔سری لنکن ہائی کمشنر نے راولپنڈی پولیس کے فول پروف سکیورٹی انتظامات کو سراہا۔دریں اثناء، پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے ٹرائی سیریز کے موقع پر راولپنڈی پولیس کے 5500 سے زائد افسران و اہلکار جبکہ 350 سے زائد …
سری لنکن ہائی کمشنر ریئر ایڈمرل (ر) فریڈ سینیویرتھنے کا راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ

مزید خبریں
راولپنڈی ۔12نومبر (اے پی پی):سری لنکن ہائی کمشنر ریئر ایڈمرل (ر) فریڈ سینیویرتھنے نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کیا ، سی پی او سید خالد ہمدانی نے ہائی کمشنر کا استقبال کیا۔سری لنکن ہائی کمشنر نے راولپنڈی پولیس کے فول پروف سکیورٹی انتظامات کو سراہا۔دریں اثناء، پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے ٹرائی سیریز کے موقع پر راولپنڈی پولیس کے 5500 سے زائد افسران و اہلکار جبکہ 350 سے زائد ٹریفک افسران سیکورٹی و ٹریفک ڈیوٹیز انجام دے رہے ہیں۔
سی پی او سید خالد ہمدانی، ایس ایس پیز اور دیگر سینئر افسران فیلڈ میں موجود رہ کر انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں۔سی پی او کے مطابق، کرکٹ شائقین اور ٹیموں کو محفوظ اور خوشگوار ماحول فراہم کرنا راولپنڈی پولیس کی اولین ترجیح ہے، پاک فوج، رینجرز اور ضلعی انتظامیہ کے باہمی تعاون سے فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنایا گیا ہے۔








