ملتان۔ 12 نومبر (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پنجاب سپورٹس گالا فار اسپیشل پرسن 2025 کے مقابلوں کا آغازگزشتہ روزیہاں ہوگیا۔ افتتاح ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر عدنان نعیم، ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر اسپیشل ایجوکیشن محمد عمران اور مختلف اداروں کے سربراہان نے کیا۔ تقریب سے خطاب میں مقررین نے کہا کہ خصوصی افراد خداداد صلاحیتوں کے مالک ہیں اور انہیں معاشرے میں برابر مواقع فراہم کیے جائیں۔ گالا میں ضلع ملتان کے 14 اسکولوں …
ملتان میں پنجاب سپورٹس گالا برائے اسپیشل پرسن 2025 کا آغاز ہوگیا

مزید خبریں
ملتان۔ 12 نومبر (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پنجاب سپورٹس گالا فار اسپیشل پرسن 2025 کے مقابلوں کا آغازگزشتہ روزیہاں ہوگیا۔ افتتاح ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر عدنان نعیم، ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر اسپیشل ایجوکیشن محمد عمران اور مختلف اداروں کے سربراہان نے کیا۔
تقریب سے خطاب میں مقررین نے کہا کہ خصوصی افراد خداداد صلاحیتوں کے مالک ہیں اور انہیں معاشرے میں برابر مواقع فراہم کیے جائیں۔
گالا میں ضلع ملتان کے 14 اسکولوں کے طلباء و طالبات نے رسہ کشی، لانگ جمپ، بیڈمنٹن، ریسز اوردیگر مقابلوں میں بھرپورحصہ لیا، نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء میں انعامات تقسیم کیے گئے۔








