لاہور۔12نومبر (اے پی پی):35ویں نیشنل گیمز کراچی کے لیے نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں پنجاب کی ٹیموں کے ٹرائلز کا انعقاد کیا گیا۔ترجمان کے مطابق جمنازیم ہال میں بیڈمنٹن ، ایلیٹ ٹریننگ سنٹر میں ویٹ لفٹنگ اور کبڈی کے ٹرائلز ہوئے ۔ ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری نے ٹرائلز کا معائنہ کیا ۔بیڈمنٹن میں سلیکشن کمیٹی طیب سہیل،زرینہ وقاراورمحمد ساجدنے کھلاڑیوں کے ٹرائلز لیے،ویٹ لفٹنگ کے ٹرائلزمیں8 کیٹیگریزمیں 20سے زائدگرلز کھلاڑیوں …
نیشنل گیمز کراچی کیلئے نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں پنجاب کی ٹیموں کے ٹرائلز
لاہور۔12نومبر (اے پی پی):35ویں نیشنل گیمز کراچی کے لیے نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں پنجاب کی ٹیموں کے ٹرائلز کا انعقاد کیا گیا۔ترجمان کے مطابق جمنازیم ہال میں بیڈمنٹن ، ایلیٹ ٹریننگ سنٹر میں ویٹ لفٹنگ اور کبڈی کے ٹرائلز ہوئے ۔ ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری نے ٹرائلز کا معائنہ کیا ۔بیڈمنٹن میں سلیکشن کمیٹی طیب سہیل،زرینہ وقاراورمحمد ساجدنے کھلاڑیوں کے ٹرائلز لیے،ویٹ لفٹنگ کے ٹرائلزمیں8 کیٹیگریزمیں 20سے زائدگرلز کھلاڑیوں نے شرکت کی جبکہ کبڈی کے ٹرائلز میں50سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔سلیکشن کمیٹی میں طاہر وحیدجٹ، خواجہ حسن رضا، راجہ ممتاز اور شاہد اقبال نے ٹرائلز لئے۔
اس موقع پرڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب نے کہا کہ نیشنل گیمز کے لیے کھلاڑیوں کے میرٹ پر ٹرائلز لیئے اور بہترین کھلاڑیوں کو منتخب کیا جارہا ہے،میرٹ پر کوئی کمپرومائزنہیں ہو گا۔ڈی جی سپورٹس پنجاب نے مزید کہا کہ 24نومبر سے کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپس کاآغاز ہو گا جو 3دسمبر تک جاری رہیں گے جس میں کھلاڑیوں کو ہرممکن سہولیات مہیا کی جائیں گے ۔ ڈی جی سپورٹس پنجاب نے ٹرائلز کے موقع پر کھلاڑیوں کے کھیل کو سراہتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے پاس بہترین کھلاڑیوں کا پول موجود اورمجھے یقین ہے کہ ہمارے یہی کھلاڑی نیشنل گیمز میں ٹاپ پوزیشن حاصل کریںگے۔









