راولپنڈی۔13نومبر (اے پی پی):تین ملکی ٹی 20 کرکٹ سیریز 18 نومبر سے راولپنڈی میں شروع ہو گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سہ ملکی سیریز کے نظر ثانی شدہ شیڈول کی تصدیق کر دی ہے جس میں میزبان پاکستان کے علاوہ سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ ترمیم شدہ شیڈول کے مطابق سیریز کے تمام سات میچز جن میں فائنل بھی شامل ہے، راولپنڈی …
تین ملکی ٹی 20 کرکٹ سیریز 18 نومبر سے راولپنڈی میں شروع ہو گی
راولپنڈی۔13نومبر (اے پی پی):تین ملکی ٹی 20 کرکٹ سیریز 18 نومبر سے راولپنڈی میں شروع ہو گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سہ ملکی سیریز کے نظر ثانی شدہ شیڈول کی تصدیق کر دی ہے جس میں میزبان پاکستان کے علاوہ سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔
ترمیم شدہ شیڈول کے مطابق سیریز کے تمام سات میچز جن میں فائنل بھی شامل ہے، راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ تمام میچوں کا آغاز مقامی وقت کے مطابق شام 6 بجے ہو گا۔ افتتاحی میچ 18 نومبر کو پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ہر ٹیم چار میچ کھیلے گی جبکہ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست دو ٹیمیں 29 نومبر کو فائنل میں مد مقابل ہوں گی









