پاکستان برطانیہ کے ساتھ مستحکم تجارتی تعلقات قائم کرنے کا خواہاں ہے برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر سیّد ابن عباس کی وفود سے گفتگو اسلام آباد ۔ 18 اگست (اے پی پی) برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر سیّد ابن عباس نے کہا ہے کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ مستحکم تجارتی تعلقات قائم کرنے کا خواہاں ہے، برطانوی تاجر پاکستان میں اقتصادی تجارتی مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔ یہ بات انہوں …
برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر سیّد ابن عباس کی وفود سے گفتگو

مزید خبریں
پاکستان برطانیہ کے ساتھ مستحکم تجارتی تعلقات قائم کرنے کا خواہاں ہے
برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر سیّد ابن عباس کی وفود سے گفتگو
اسلام آباد ۔ 18 اگست (اے پی پی) برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر سیّد ابن عباس نے کہا ہے کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ مستحکم تجارتی تعلقات قائم کرنے کا خواہاں ہے، برطانوی تاجر پاکستان میں اقتصادی تجارتی مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کو لارڈ میئر آف بریڈ فورڈ عابد حسین، لیڈر آف کونسل سوزان ہنچ کلف اور کونسل کے دیگر نمائندوں سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ پاکستانی ہائی کمشنر نے نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر لارڈ میئر اور کونسل کے دیگر نمائندوں کو مبارکباد دی۔ قونصل جنرل احمد امجد علی، رکن پارلیمنٹ عمران حسین بھی ہائی کمشنر کے ہمراہ تھے۔ پاکستانی ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ کاروباری اور تجارتی تعلقات کو مزید توسیع اور مستحکم کرنے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے برطانوی کاروباری افراد کو دعوت دی کہ وہ پاکستان میں دستیاب تجارتی اور کاروباری مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔ انہوں نے معاشرے کے استحکام اور مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینے کیلئے بشپ آف بریڈ فورڈ کے اقدامات کو سراہا۔ پاکستانی ہائی کمشنر نے سماجی اور کمیونٹی تقریبات میں نوجوانوں کی شرکت کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ لیڈز سے پی آئی اے سروس کی بحالی کیلئے پی آئی اے اور برٹش ایئر ویز انتظامیہ سے بات کریں گے جس سے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تجارتی اور اقتصادی روابط میں مزید اضافہ ہو گا۔ لارڈ میئر اور لیڈر آف کونسل نے بریڈ فورد کی سماجی و اقتصادی ترقی میں پاکستانی تارکین وطن کے کردار کو سرہا۔








