زمبابوے کی کرکٹ ٹیم سہ ملکی سیریز میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچ گئی ،پی سی بی

اسلام آباد۔13نومبر (اے پی پی):زمبابوے کی کرکٹ ٹیم سہ ملکی سیریز میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچ گئی ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کے ترجمان کے مطابق سہ ملکی سیریز کا نیا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے جس کے تحت ایونٹ 18 نومبر سے راولپنڈی سٹیڈیم میں شروع ہو گا۔ سہ ملکی سیریز میں پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ زمبابوے کی …

اسلام آباد۔13نومبر (اے پی پی):زمبابوے کی کرکٹ ٹیم سہ ملکی سیریز میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچ گئی ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کے ترجمان کے مطابق سہ ملکی سیریز کا نیا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے جس کے تحت ایونٹ 18 نومبر سے راولپنڈی سٹیڈیم میں شروع ہو گا۔ سہ ملکی سیریز میں پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ زمبابوے کی ٹیم کل( بروز جمعہ )سے پریکٹس سیشن کا آغاز کرے گی۔ ایونٹ کے تمام میچز راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ سیریز کے دوران تینوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے متوقع ہیں۔