ٹریژری بلوں کی نیلامی سے 492.9ارب روپے حاصل

اسلام آباد۔13نومبر (اے پی پی):حکومت نے ٹریژری بلوں کی نیلامی سے 492.9ارب روپے حاصل کرلئے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق نیلامی سے مجموعی طورپر550ارب روپے حاصل کرنے کاہدف مقررکیاگیاتھا،نیلامی کیلئے مجموعی طورپر1621.7ارب روپے کی بولیاں موصول ہوئی تھیں،ایک ماہ کی مدت کے بلوں پرمنافع کی شرح میں 1.2بیسس پوائنٹس اورتین ماہ مدت کے بلوں پرمنافع کی شرح میں 0.6بیسس پوائنٹس کی کمی ہوئی،اس کے برعکس چھ ماہ مدت …

اسلام آباد۔13نومبر (اے پی پی):حکومت نے ٹریژری بلوں کی نیلامی سے 492.9ارب روپے حاصل کرلئے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق نیلامی سے مجموعی طورپر550ارب روپے حاصل کرنے کاہدف مقررکیاگیاتھا،نیلامی کیلئے مجموعی طورپر1621.7ارب روپے کی بولیاں موصول ہوئی تھیں،ایک ماہ کی مدت کے بلوں پرمنافع کی شرح میں 1.2بیسس پوائنٹس اورتین ماہ مدت کے بلوں پرمنافع کی شرح میں 0.6بیسس پوائنٹس کی کمی ہوئی،اس کے برعکس چھ ماہ مدت کے بلوں پرمنافع کی شرح میں گزشتہ نیلامی کے مقابلہ میں 0.1بیسس پوائنٹس اضافہ ہوا۔