اسلام آباد۔13نومبر (اے پی پی):بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس میں شرکت کے بعد ایران کا پارلیمانی وفد اپنے وطن واپس روانہ ہو گیا۔سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق رکن پارلیمنٹ ڈپٹی ہیڈ آف دی ہاؤس ڈاکٹر علی نیک زاد سمارین کی قیادت میں وفد میں ارکان پارلیمنٹ علی بابائی کرنامی ، محمد انور بجارزہی اور محمد خوش سیما کے علاوہ دیگر سٹاف اور معاونین شامل تھے۔وفد روانگی کے لیے اسلام …
بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس میں شرکت کے بعد ایران کاوفد اپنے وطن واپس روانہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔13نومبر (اے پی پی):بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس میں شرکت کے بعد ایران کا پارلیمانی وفد اپنے وطن واپس روانہ ہو گیا۔سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق رکن پارلیمنٹ ڈپٹی ہیڈ آف دی ہاؤس ڈاکٹر علی نیک زاد سمارین کی قیادت میں وفد میں ارکان پارلیمنٹ علی بابائی کرنامی ، محمد انور بجارزہی اور محمد خوش سیما کے علاوہ دیگر سٹاف اور معاونین شامل تھے۔وفد روانگی کے لیے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچا جہاں سینیٹ کے اعلیٰ عہدیداروں نے اسے الوداع کیا۔
ایرانی کے وفد نے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی سربراہی میں منعقدہ بین الپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس کے کامیاب انعقاد کو سراہا۔انہوں نے پاکستان کی عالمی امن، پارلیمانی تعاون اور باہمی ترقی کے فروغ کے لیے کی گئی کوششوں کو قابلِ تحسین قرار دیا۔ایرانی وفد نے پاکستانی حکومت، پارلیمنٹ اور عوام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔








