اسلام آباد۔13نومبر (اے پی پی):ڈی جی آئی ایس پی آر کی کانونٹ جیسس اینڈ میری، بیکن ہاؤس اور روٹس سکول سسٹم کے طلبا و طالبات اور اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں انہوں نے افواج ِ پاکستان کے آپریشنل اُمور اور داخلی صورتحال کے حوالے سے گفتگو کی ۔تفصیلات کے مطابق پرنسپل کانونٹ جیسس اینڈ میری سکول نے افواج پاکستان کی قربانیوں کو خراج تحسین …
ڈی جی آئی ایس پی آر کی کانونٹ جیسس اینڈ میری، بیکن ہاؤس اور روٹس سکول سسٹم کے طلبہ و اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست، افواج ِ پاکستان کے آپریشنل اُمور اور داخلی صورتحال بارے گفتگو کی

مزید خبریں
اسلام آباد۔13نومبر (اے پی پی):ڈی جی آئی ایس پی آر کی کانونٹ جیسس اینڈ میری، بیکن ہاؤس اور روٹس سکول سسٹم کے طلبا و طالبات اور اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں انہوں نے افواج ِ پاکستان کے آپریشنل اُمور اور داخلی صورتحال کے حوالے سے گفتگو کی ۔تفصیلات کے مطابق پرنسپل کانونٹ جیسس اینڈ میری سکول نے افواج پاکستان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا ۔اس خصوصی نشست میں اساتذہ اور طلبہ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔
طلبہ اور اساتذہ نے کہا کہ ہمارے لیے یہ بہت بڑا اعزاز ہے کہ ہمیں آرمی سے بات چیت کا موقع ملا ۔ اساتذہ نے کہا کہ آج ہم نے سیکھا کہ ازلی دشمن کے تزویراتی تکبر کا مقابلہ کیسے کیا جائے، ہم پاک فوج کو ان کے پختہ عزم اور بہادری پر سلام پیش کرتے ہیں۔ طلبہ نے کہا کہ ہمیں اپنی مسلح افواج پر فخر ہے جو عوام کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر نے ہمیں حقائق کو درست نقطہ نظر سے دیکھنے کی تلقین کی، انہوں نے ہمیں سوشل میڈیا کے حوالے سے پراپیگنڈے ، گمراہ کن اور نقصان دہ معلومات کے بارے میں آگاہی دی ۔
طلبہ نے کہا کہ بطور ذمہ دار شہری ہمیں سوشل میڈیا کے پراپیگنڈے سے خود کو بچانا ہو گا ، میڈیا پر پھیلائی جانے والی خبروں میں سچائی جاننے کے لیے تحقیق کرنا ضروری ہے، پاک فوج اور عوام نے مل کر بھارت کے خلاف ایک مضبوط اتحاد قائم کیا ہے، ہم اچھی طرح سمجھ چکے ہیں کہ کس طرح پاک فوج ملک کو دہشتگردی سے بچانے میں مدد کر رہی ہے








