پہلے بلائنڈ ویمنز ٹی ٹوینٹی کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم نمرہ رفیق کی قیادت میں سری لنکا روانہ

اسلام آباد۔13نومبر (اے پی پی):پہلے بلائنڈ ویمنز ٹی ٹوینٹی کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم نمرہ رفیق کی قیادت میں سری لنکا روانہ ہوگئی۔چیئرمین پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل سید سلطان شاہ ، سیکرٹری عتیق ضیاء بھی ٹیم کے ہمراہ ہیں ۔سری لنکا روانہ ہونے والی 16 رکنی ٹیم میں نائب کپتان عشاء فیصل ، بسمہ حسین، رمشہ شبیر، شمائلہ کرن اور قندیل فاطمہ ،سمیرا ملک، نصرت بتول، حوریہ …

اسلام آباد۔13نومبر (اے پی پی):پہلے بلائنڈ ویمنز ٹی ٹوینٹی کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم نمرہ رفیق کی قیادت میں سری لنکا روانہ ہوگئی۔چیئرمین پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل سید سلطان شاہ ، سیکرٹری عتیق ضیاء بھی ٹیم کے ہمراہ ہیں ۔سری لنکا روانہ ہونے والی 16 رکنی ٹیم میں نائب کپتان عشاء فیصل ، بسمہ حسین، رمشہ شبیر، شمائلہ کرن اور قندیل فاطمہ ،سمیرا ملک، نصرت بتول، حوریہ ملک ، رابعہ جاوید ہاشمی ، مریم جہانگیر ، نشاء ، مہرین علی ،ارمین طارق، نور فاطمہ اور بشریٰ اشرف شامل ہیں۔ آفیشلز میں پاکستان ویمنز بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ طاہر محمود بٹ ، کوچ سید ابرار حسین شاہ، ٹرینر رباب زہرہ، فزیو شنزا سلطان بھی ٹیم کے ہمراہ ہیں ۔پاکستان ویمنز بلائنڈ کرکٹ ٹیم اپنا پہلا میچ 15 نومبر کو میزبان سری لنکا کےخلاف کھیلی گی۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح دس بجے شروع ہو گا۔