پا ک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاءاللہ کا پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس کی اختتامی تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 18 اگست (اے پی پی) پا ک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاءاللہ نے پاکستان کے میری ٹائم اثاثوں کی حفاظت اورمیری ٹائم انفراسٹرکچر کے دفاع کے سلسلے میں پاکستان نیوی کے صمیم عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیلنجز سے بھر پور ، پیچیدہ اور بدلتے ہوئے موجودہ سکیورٹی صورت حال میں پاکستان نیوی بحرِ ہند میں امن و استحکام کے قیام میں اپنا …

اسلام آباد ۔ 18 اگست (اے پی پی) پا ک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاءاللہ نے پاکستان کے میری ٹائم اثاثوں کی حفاظت اورمیری ٹائم انفراسٹرکچر کے دفاع کے سلسلے میں پاکستان نیوی کے صمیم عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیلنجز سے بھر پور ، پیچیدہ اور بدلتے ہوئے موجودہ سکیورٹی صورت حال میں پاکستان نیوی بحرِ ہند میں امن و استحکام کے قیام میں اپنا اہم کردار ادا کرتی رہے گی۔ وہ پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس کی اختتامی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں اختتام پذیر ہو گئی۔کانفرنس کی صدارت چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاءاللہ نے کی۔ کانفرنس کے دوران پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں،ترقیاتی منصوبوں اور موجودہ سیکیوٹی صورت حال سے متعلق مختلف اُمور کا جائزہ لیا گیا۔چیف آف دی نیول اسٹاف کو پاک بحریہ کے مختلف جاری اور مستقبل کے منصوبوں اور پاک چین اقتصادی راہداری کے میری ٹائم پہلوکے حوالے سے گوادر بندر گاہ کی آپریشنل سرگرمیوں اورسکیورٹی پر بریفنگ دی گئی۔سکیورٹی کی موجودہ صورت حال کا جائزہ لیتے ہوئے چیف آف دی نیول اسٹا ف نے موجودہ میری ٹائم چیلنجز کے تناظر میں پاکستان نیوی کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

Leave a Reply