وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہداللہ خان کی جاپانی سفیر سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 18 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہداللہ خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں ماحولیاتی مسائل پر قابو پانے میں جاپانی حکومت کی کوششوں کا اعتراف کرتے ہیں اورہمیں جاپان کے ساتھ فعال ترین تعلقات پر فخر ہے، پاکستان نے سانحات کی مینجمنٹ کے لیے جاپان کے تجربہ سے استفادہ کیا ہے۔انہوں نے یہ بات جمعہ کو یہاں پاکستان میں جاپان کے …

اسلام آباد ۔ 18 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہداللہ خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں ماحولیاتی مسائل پر قابو پانے میں جاپانی حکومت کی کوششوں کا اعتراف کرتے ہیں اورہمیں جاپان کے ساتھ فعال ترین تعلقات پر فخر ہے، پاکستان نے سانحات کی مینجمنٹ کے لیے جاپان کے تجربہ سے استفادہ کیا ہے۔انہوں نے یہ بات جمعہ کو یہاں پاکستان میں جاپان کے سفیر تکاشی کورائے سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔جنہوں نے وفاقی وزیر سے خیر سگالی ملاقات کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم سیلابوں اور سونامی پر قابو پانے کے لیے منفرد ٹےکنالوجیزکے استعمال کی جاپانی حکومت کی ان کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں جن کے تحت جنگلات کو بھی بروئے کارلایا جارہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جاپانی ساختہ الیکٹرانک اشیاءسے لےکر گاڑیوں تک آج ہر پاکستانی کی زندگیوں کا حصہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ جاپانی عوام اور حکومت نے جس طرح بڑی تیزی سے ترقی کی ہے وہ بے مثال ہے۔

Leave a Reply