پی اے ایف بیس کلر کہار میں عقاب فورس کے چوتھے سپیشل ایڈوانس ٹریننگ کورس کی کامیاب تکمیل پر بیج ایوارڈ تقریب کا انعقاد وائس چیف آف ائیر سٹاف ائیر مارشل اسد لودھی نے کورس کے شرکاءمیں بیجز اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے والوں میں ٹرافیاں تقسیم کیں اسلام آباد ۔ 18 اگست (اے پی پی) پی اے ایف بیس کلر کہار میں عقاب فورس کے چوتھے سپیشل …
پی اے ایف بیس کلر کہار میں عقاب فورس کے چوتھے سپیشل ایڈوانس ٹریننگ کورس کی کامیاب تکمیل پر بیج ایوارڈ تقریب کا انعقاد

مزید خبریں
پی اے ایف بیس کلر کہار میں عقاب فورس کے چوتھے سپیشل ایڈوانس ٹریننگ کورس کی کامیاب تکمیل پر بیج ایوارڈ تقریب کا انعقاد
وائس چیف آف ائیر سٹاف ائیر مارشل اسد لودھی نے کورس کے شرکاءمیں بیجز اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے والوں میں ٹرافیاں تقسیم کیں
اسلام آباد ۔ 18 اگست (اے پی پی) پی اے ایف بیس کلر کہار میں عقاب فورس کے چوتھے سپیشل ایڈوانس ٹریننگ کورس کی کامیاب تکمیل پر بیج ایوارڈ تقریب منعقد ہوئی۔ وائس چیف آف ائیر سٹاف ائیر مارشل اسد لودھی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ اس کورس میں 262 افراد جن میں 11 افسران اور 251 ائیرمین نے پاک فضائیہ کے سپیشل سروسز ونگ کی جانب سے سخت ترین ٹریننگ حاصل کی۔ مہمان خصوصی نے اس موقع پرشرکاءمیں بیجز اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے والوں میں ٹرافیاں تقسیم کیں۔ جونئیر ٹیکنیشن سکندر حیات کو فائرنگ میں بہترین کارکردگی پر جبکہ فلائنگ آفیسرعامر فاروق کو کورس میں مجموعی بہترین کارکردگی پر ٹرافیوں سے نوازا گیا۔اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے سکیورٹی پرسنیل کی تربیت پر اطمینان کا اظہار کیا اور دہشتگردوں کے ساتھ لڑنے کے انکے جذبے کو سراہا۔انہوں نے مزید کہا کہ اس کورس کی کامیاب تکمیل کے بعد آپ ملک دشمن عناصر کو عبرتناک شکست دے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ کے سیکیورٹی اہلکار ہر طرح کے مشکل حالات کا سامنا کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔زیرِ تربیت شرکاءنے مسلح لڑائی اوراپنی بہترین نشانہ بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے درستگی کے ساتھ اپنے اہداف کو نشانہ بنایا۔شرکاءنے پہاڑی سے رسی کی مدد سے اترتے ہوئے فائرنگ کی اوراپنے اہداف کو تباہ کیا۔اس کے علاوہ عقاب فورس نے دہشت گردوں کے حملے ناکام بناتے ہوئے دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں پر حملہ کر کے انہیں تباہ کرنے کا مظاہرہ بھی کیا۔








