وفاقی وزیر تخفیف غربت و سماجی تحفظ سید عمران احمد شاہ سے وفاقی وزیر سردار محمد یوسف کی ملاقات، حکومتی فلاحی اقدامات، تخفیف غربت کے لیے جاری کاوشوں اور عوامی فلاح کے منصوبوں پر تبادلہ خیال

اسلام آباد۔13نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ سید عمران احمد شاہ سے جمعرات کو وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے ملاقات کی۔ ملاقات میں حکومتی فلاحی اقدامات، تخفیف غربت کے لیے جاری کاوشوں اور عوامی فلاح کے منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ سید عمران احمد شاہ نے سردار محمد یوسف کو وزارت تخفیف غربت کے …

اسلام آباد۔13نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ سید عمران احمد شاہ سے جمعرات کو وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے ملاقات کی۔ ملاقات میں حکومتی فلاحی اقدامات، تخفیف غربت کے لیے جاری کاوشوں اور عوامی فلاح کے منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

سید عمران احمد شاہ نے سردار محمد یوسف کو وزارت تخفیف غربت کے تحت جاری فلاحی پروگرامز سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ بینظیر کفالت پروگرام اور نشوونما سکیم ملک بھر میں لاکھوں مستحق خاندانوں کو مالی و غذائی معاونت فراہم کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پاورٹی ایلیویشن فنڈ کے جاری منصوبے مقامی سطح پر معاشی خود انحصاری کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ پاکستان بیت المال کے ذریعے مستحق خاندانوں کو مالی معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔

ملاقات کے دوران سردار محمد یوسف نے اپنے حلقے میں جاری امدادی کاموں سے متعلق تجاویز پیش کیں اور متعلقہ منصوبوں میں مزید تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔دونوں وزراء نے فلاحی منصوبوں اور عوامی بہبود کے پروگرامز میں باہمی اشتراک عمل بڑھانے پر اتفاق کیا۔