پی سی بی نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان جاری ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے شیڈول میں معمولی تبدیلی کر دی

راولپنڈی۔13نومبر (اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان جاری ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے شیڈول میں معمولی تبدیلی کر دی ہے۔ پی سی بی کے مطابق سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ جو پہلے 13 نومبر کو شیڈول تھا، اب (کل) 14 نومبر بروز جمعہ کو راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ پی سی بی نے وضاحت کی ہے کہ 13 نومبر کے لیے خریدے …

راولپنڈی۔13نومبر (اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان جاری ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے شیڈول میں معمولی تبدیلی کر دی ہے۔ پی سی بی کے مطابق سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ جو پہلے 13 نومبر کو شیڈول تھا، اب (کل) 14 نومبر بروز جمعہ کو راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

پی سی بی نے وضاحت کی ہے کہ 13 نومبر کے لیے خریدے گئے تمام ٹکٹس 14 نومبر کے میچ کے لیے بھی قابل استعمال ہوں گے۔ اسی طرح سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے میچ، جو ابتدائی طور پر 15 نومبر کو کھیلا جانا تھا، اب 16 نومبر کو راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ پی سی بی کے مطابق 15 نومبر کے لیے جاری کیے گئے ٹکٹس نئی تاریخ یعنی 16 نومبر کے میچ کے لیے بھی کارآمد رہیں گے۔

واضح رہے کہ تین ون ڈے میچوں کی اس سیریز میں پاکستان کو 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ پہلے میچ میں گرین شرٹس نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سری لنکا کو 6 رنز سے شکست دی تھی۔